خواتین بالوں کے ان مسائل سے پریشان ہیں تو اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ان طریقوں کو معمول بنائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں
چند عادات اپنائیں، بالوں کے مسائل سے چھٹکارہ پائیں بالوں کا اچھا، گھنا، لچکدار اور لمبا ہونا ہر لڑکی کی پہلی خواہش ہوتی ہے۔ کیونکہ بال ہماری خوبصورتی میں دس گناہ اضافہ کردیتے ہیں۔ لیکن چند جسمانی بے قاعدگیوں کی وجہ سے بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جن میں بالوں کا گرنا، خشکی، سکری اور سفیدی آجانا بڑا مسئلہ ہے۔
اگر آپ بالوں کے مسائل سے قدرتی چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں تو اپنائیں یہ طریقے اور بالوں کو بنائیں پہلے جیسا حسین اور چمکدار۔
ان تمام نسخوں سے فوری حل ممکن نہیں البتہ کچھ روز استعمال سے آپ کو یقینی فائدہ ہوگ
اگر آپ بالوں کے مسائل سے قدرتی چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں تو اپنائیں یہ طریقے اور بالوں کو بنائیں پہلے جیسا حسین اور چمکدار۔
1: بالوں کو روزانہ برش کیا جائے۔
بالوں میں روزانہ برش کریں تاکہ سر میں موجود خشکی یا سکری کی جڑیں کمزور ہوسکیں اور سر کی جلد میں خون کی گردش تیز ہو جائے۔
2: مساج کریں
سر کی جلد میں انگلیوں کے پوروں کی مدد سے خشک مساج ضرور کریں۔
3: رات کو تیل لگائیں
رات کو سوتے وقت زیتوں یا ناریل کا تیل خوب سر میں اچھی طرح لگا کر جذب کرلیں۔ اس طرح بھی سکری سر کی جلد سے الگ ہوجاتی ہے ۔ اور رات بھر سکوں کی نیند بھی آتی ہے۔
4: آملہ، سکا کائی اور میتھی کا پانی
رات کوسونے سے قبل آملہ، سکا کائی اور میتھی کو پانی میں بھگو سوئیں، اور صبح اٹھ کر اسی پانی کو سر میں لگائیں پھر دو سے تین منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اور اسکے بعد نیم گرم پانی سے بالوں کو دھو لیں اس طرح خشکی بھی دور ہو جائے گی اور بالوں میں چمک بھی آنے لگے گی۔
5: بیسن اور چقندر:
بالوں کو چقندر یا بیسن کے پانی سےدھولیں پھرچنبیلی کے تیل میں خالص سرکہ ملا کر اچھی طرح لگائیں اس سے بالوں کی نشوونام میں بھی اضافہ ہوگا اور سر میں موجود خشکی بھی دور ہوسکے گی۔ اان تمام نسخوں سے فوری حل ممکن نہیں البتہ کچھ روز استعمال سے آپ کو یقینی فائدہ ہوگ
No comments:
Post a Comment