chawal ke pani ke fawaid - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Sunday, April 12, 2020

chawal ke pani ke fawaid

ٹہریں ! چاول کا پانی پھینکیں مت کیونکہ اس عام سے پانی میں چھپے مہنگے راز جو آپ کو بھی کردیں گے حیران


چاول سے بریانی کا تصور ذہن میں نہ آئے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے لیکن آج بیوٹی کارنر خواتین کے لئے لایا ہے چاول کے پانی کے ایسے بہترین نسخے جن کو جان کر آپ چاول کا بھیگا ہوا پانی ہرگز نہیں پھینکیں گی، کیونکہ یہ آپ کے حسن میں کرتا ہے اضافہ، رنگ گورا، کیل مہاسوں کا خاتمہ اور اور بھی بہت کچھ ۔

فوائد:
1: چاول کا پانی آپ کے چہرے کی ایسی کلینزننگ کرتا ہے جو آپ کو سیلون میں بھی نہیں مل سکتی۔ اس لئے پکانے سے پہلے ذرا سا چاول کا بھیگا پانی چہرے پر لگا لیں اور کھانا پکنے کے بعد منہ دھو لیں۔ لیجئے کھانا بھی تیار، چہرہ بھی جواں۔
2: اس کا روزانہ اگر آپ استعمال کریں گیں تو آپ کی ڈھیلی ڈھیلی لٹکی ہوئی تمام جلد کا بھی خاتمہ باآسانی اور سستے پیسوں میں ہوجائے گا۔
3: اگر آپ کی یا آپ کے بچوں کی جلد پر دانے کیل مہاسے ہوگئے ہیں سوزش ہورہی ہے تو چاول کا یہ پانی آپ اپنے ساتھ ساتھ ان کے بھی چہروں پر لگا دیں اس کی افادیت سے دانے، کیل مہاسے اور دانوں کے بعد سوزش تمام تکلیفوں کی چھٹی ہوجائے گی۔
4: بالوں کو دھونے کے لئے بھی چاول کے پانی کا استعمال کرلیں پھر دیکھیں کیا چمکدار بال ہوجائیں گے اور کنڈیشننگ بھی بالکل فری میں۔ اس کے لئے آپ بال دھوتے وقت پہلے چاول کے پانی کو بالوں میں لگا کر مالش کریں اب سادے پانی سے دھو لیں، دیکھیں بال صاف بھی ہوگئے اور کنڈیشنر بھی لگ گیا۔۔
5: سورج کی گرمی سے چہرے یا جلد کی رنگت میں کالا پن آگیا ہے یا کسی اور وجہ سے تو آپ کے لئے یہ چاول کا بھیگا پانی مہنگا سیرم ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اس پانی سے منہ یا جلد کو دھونا معمول بنالیں، پھر آپ خود اپنے آپ میں واضح فرق دیکھیں گی۔

No comments:

Post a Comment