chehre pe dahi lagne ke fawaid - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Sunday, April 12, 2020

chehre pe dahi lagne ke fawaid

دہی کھانے کے فائدے تو آپ جانتے ہوں گے لیکن کیا کبھی اس کو لگانے کے یہ فائدے سننے ہیں؟


کھٹی کھٹی ملائی والی دہی تو آپ نے ضرور کھائی ہوگی اور منہ کا ذائقہ بھی تبدیل کیا ہوگا۔ لیکن بیوٹی کارنر سے آج آپ جانیں اسی کھٹی ملائی والی دہی کے پیسٹ کے کرامات جس کو جلد اور بالوں پر استعمال کرنے سے آپ کو ملیں گے ایسے شاندار نتائج کے آپ دہی کو کھانے سے زیادہ لگانے میں استعمال کریں گی۔

1: کیل مہاسوں کے لئے
اگر چہرے پر ضدی کیل مہاسے آپ کے حسن میں خرابی پیدا کررہے ہیں تو کھٹی دہی کو اچھی طرح پھیٹ کر روزانہ منہ پر لگانے سے جلد ہی کیل مہاسوں سے آپ کی جان چھٹ جائے گی۔

2: ایکنی کے مسائل
آپ کو چہرے پر دانے اور ایکنی کے مسائل ہیں تو بھی آپ اسی کھٹی دہی میں چند پودینے کے پتے اچھی طرح بلینڈ کرکے لگائیں، پودینے کی ٹھنڈک اور دہی کا لیکٹک ایسڈ چہرے کی کلینزنگ بھی کردے گا اور دانوں سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

3: داغ دھبے، جھریاں
داغ دھبے اور جھریوں سے خاتمہ چاہتے ہیں تو روزانہ دہی کو منہ پر لگائیں یہ اینٹی ایجنگ پراڈکٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

4: دومنہے بال
بالوں کی رونق ختم ہوگئی ہے اور وہ دو منہے ہوگئے ہیں تو بھی آپ دہی کو بالوں میں باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ اس سے بالوں کو پروٹین ملتا ہے جو ہمارے بالوں کی نشونما اور مضبوطی کے لئے بہت فائدہ مند ٹانک ہے۔

5: خشکی کے لئے
بالوں میں خشکی ہونا عام بات ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے دہی کو انڈے میں ملا کر بالوں میں لگائیں ۔ اس سے آپ کو کچھ عرصے بعد فائدہ ضرور ہوگا۔

No comments:

Post a Comment