sugar control karne ka tarika - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Monday, April 13, 2020

sugar control karne ka tarika

شوگر، بالوں اور موٹاپے جیسے مرض میں مبتلا ہیں تو ان پر قابو پانے کے لیے استعمال کریں چند دانے میتھی کے اور ان امراض پر پائیں کنٹرول


میتھی دانہ جسے عربی میں حلبہ کہا جاتا ہےاس کے بارے میں طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر لوگوں کو اس کی صحیح افادیت کا اندازہ ہوجائے تو یہ سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہو! میتھی میں وٹامن اے، بی، سی، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔
ایسی کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے میتھی دانے کو اتنی اہمیت حاصل ہے:
٭ میتھی دانے کا استعمال شوگر میں مفید ہے یہ انسولین پیدا کرتا ہے۔
٭ یہ گلے کی خراش اور بلغم میں کمی پیدا کرتا ہے۔ اور چھوٹے موٹے دردوں میں یہ مفید رہتا ہے۔
٭ اس سے آنکھوں کی پیلاہٹ بھی دور ہوتی ہے۔
٭یہ نظامِ انہضام کی بہتری اور فاضل مادے کا اخراج کرتا ہے، کھٹی ڈکاریں اور بد ہضمی کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭ موٹاپے کی شکایت دور کرتا ہے اور جسم کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
٭ یہ سستی اور کاہلی کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں تیز روی پیدا کرتا ہے۔
٭ لمبے گھنے اور مضبوط بالوں کے لئے میتھی دانے کا استعمال یا اس کا تیل آپ کے بالوں میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔
٭ بند شریانوں کو کھولنے اور دل کی صحت مند طبیعت کے لئے بھی میتھی دانہ مفید ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

No comments:

Post a Comment