hormones kya hai - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Monday, April 13, 2020

hormones kya hai

خواتین میں ہارمونز کے مسائل کیوں ہوتے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟


عورت کی صحت جتنی اچھی ہوگی اتنا ہی اچھا یہ معاشرہ ہوگا، لیکن غذاؤں کی کمی اور متوازن غذاؤں کا استعمال نہ کرنا خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی اندرونی صحت پر بے حد برا تاثر پیدا کرتا ہے جس سے ان کے ہارمونز میں بے قاعدگیاں آجاتی ہیں، ان کا نظامِ تولید اور حیض کا نظام دونوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

٭ لڑکیوں میں ہارمونل مسائل کی بڑی وجہ:

٭ مناسب غذائیں نہ ہونا
آج کل کیونکہ فاسٹ فوڈ کا استعمال بڑھ گیا ہے، اور سبزی دالیں بھی جراثیم آلود ہوگئی ہیں، ملاوٹ کی چیزیں کھانے میں استعمال ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لڑکیوں کی غذائی ضرورت پوری نہیں ہو پاتی وہ وٹامنز اور آئرن کی صحیح مقدار جسم کو نہیں مل پاتی یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں کو ماہواری کے دوران مسائل آتے ہیں وہ معمولی درد بھی برداشت نہیں کرپاتیں، وہ جب حمل کا وقت آتا ہے انھیں ہڈیوں کے شدید مسائل بھی ہوجاتے ہیں اور نوبت اسقاطِ حمل تک آپہنچتی ہے۔

٭ تھکا تھکا رہنا
اکثر لڑکیاں جوانی میں ہی تھکی تھکی رہتی ہیں اور سارا دن بستر پر پڑی رہتی ہیں، یہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔

٭ بال جھڑنا
بالوں کا بہت زیادہ گرنا بھی تھائی رائیڈ، انسولین یا ٹیسٹوسیٹرون کا نتیجہ ہوسکتا ہے اس میں ہارمون کی زیادہ مقدار اکثر گنج پن کا نتیجہ بنتی ہے۔

٭ نظام ہاضمہ
ایسٹروجن کی سطح میں اضافے سے معدے کا درد اور جکڑن بڑھتی ہے اور نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

٭باتیں بھولنا
کورٹیسول اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی چیزیں بھولنے کا باعث بنتی ہے جو کہ ہماری یاداشت پر اثرانداز ہوتا ہے۔

٭بھوک پر کنٹرول نہ رہنا
لپٹن اور گیرلین ہارمونز میں بگاڑ آتا ہے اور بھوک پر کنٹرول نہیں رہتا، یہی وجہ ہے لڑکیاں اسنیکس اور چپس وغیرہ زیادہ کھاتی ہیں۔

٭ وزن میں اچانک تبدیلی
مخصوص ہارمونز کی کمی یا زیادتی جسم میں چربی کو بڑھانے یا گھٹانے کا کام کرتی ہے۔ ایسٹروجن، کورٹیسول یا انسولین جسم میں چربی کے ذخیرے کا باعث بنتی ہے اور تھائی رائیڈ ہارمونز کی سطح میں کمی میٹابولزم کو سست کر کے وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

٭حل:
ان تمام مسائل کا شکار اگر آپ ہیں تو لازمی اپنے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں اور گھر میں میتھی، بینگن اور کریلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، میتھی کا قہوہ بنا کر پئیں، جامن کے پتوں کا قہوہ استعمال کریں، کریلے، میتھی اور جامن کے بیج پیس کر باریک پاؤڈر بنا کر روزانہ استعمال کریں، آپ دیکھیں گی کہ آپ کے مسائل کنٹرول ضرور ہوجائیں گے، لیکن ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہے۔

عورتوں میں ہارمونل مسائل:

٭ مینوپاز
مینو پاز عورتوں میں ہونے والی ایک عام بیماری بن گئی ہے جس میں حیض اور حمل دونوں افعال قدرتی طور پر رک جاتے ہیں اور جسم سے بدبو دار سفید مائع کا اخراج بڑھ جاتا ہے۔

٭حل:
اس کے لئے آپ ضرور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں اور ساتھ ہی ثابت اسپغول، میتھی دانہ، اجوائن اور کلونجی صبح شام خالی پیٹ استعمال کریں یا پھر دیسی کیکر ، میتھی دانہ اور مصری کا مرکب استعمال کریں۔ یہ عام معلومات ہیں، آپ اپنی صحت سے متعلق تمام مشورے اپنے معالج سے ضرور کریں کیونکہ صحت میں سمجھوتہ بے وقوفی ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

No comments:

Post a Comment