فیشل کے بعد ہرگز یہ کام نہ کریں، کہیں اس کے سائیڈ افیکٹ چہرے کو خراب نہ کردیں، جانیں اور آپ بھی احتیاط کریں ورنہ۔۔۔
خواتین چ ہرے پر کچھ اور ٹریٹمنٹ کروائیں یا نہ کروائیں لیکن فیشل کروانے کے لیے تو جیسے ہر وقت تیار رہتی ہیں کیونکہ اس کے بعد وہ خود کو کوئی اپسرا سمجھ بیٹھتی ہیں اور پھر جلد ہی ان کا یہ گمان بھی دور ہوجاتا ہے کیونکہ جیسے جیسے فیشل کا اثر ختم ہونے لگتا ہے چہرہ دوبارہ اپنی اصل حالت پر آجاتا ہے۔
اب آپ کو یہاں ہماری بات سے اختلاف ہوگا تو ہم آپ کی یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے فیشل کے اثر کو دیرپا رکھ سکتی ہیں اور اپنی جلد کو حسین بنا سکتی ہیں۔
ان چند مفید ٹپس پر عمل کریں اور اپنی جلد کو فیشل کے ایک ماہ بعد بھی ترو تازہ رکھیں:
ہاتھوں کی گرمائش بھی آپ کے حسن میں داغ کا کام کرتی ہے۔ اس لیے آپ کو اگر منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کی عادت ہے تو اس کو ترک کردیں اس سے چہرے پر دانے بھی آ سکتے ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ آپ ان باتوں پر عمل کر کے اپنے حسن کو نکھارنے میں خود ہی معاون بنیں گے
اب آپ کو یہاں ہماری بات سے اختلاف ہوگا تو ہم آپ کی یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے فیشل کے اثر کو دیرپا رکھ سکتی ہیں اور اپنی جلد کو حسین بنا سکتی ہیں۔
ان چند مفید ٹپس پر عمل کریں اور اپنی جلد کو فیشل کے ایک ماہ بعد بھی ترو تازہ رکھیں:
١: ہاتھ نہ لگائیں
چہرے پر فیشل کے بعد ہرگز ہاتھ نہ لگائیں۔ کوشش کریں کہ آپ اپنے چہرے کو نہ چھوئیں اور اگر ضرورت پڑنے پر لگانا پڑے تو ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کرکے پھر لگائیں کہیں گندگی جلد پر نہ ٹھہر جاۓ۔ہاتھوں کی گرمائش بھی آپ کے حسن میں داغ کا کام کرتی ہے۔ اس لیے آپ کو اگر منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کی عادت ہے تو اس کو ترک کردیں اس سے چہرے پر دانے بھی آ سکتے ہیں۔
٢: بیوٹی کریمیں
اگر آپ کو کئی جلدی مسائل ہیں اور اب آپ جب فیشل کروا ہی چکی ہیں تو ڈاکٹر کی بتائی ہوئی کریمیں ہی استعمال کریں ان کے علاوہ ایسی خواتین جن کو دنیا جہان کی بیوٹی کریمیں لگانے کی عادت ہے وہ فیشل کے بعد کم سے کم ہی لگائیں کیونکہ پہلے ہی فیشل میں کیمکیلز کا استعمال ہوتا ہے اور زائد کیمیکل کا استعمال آپ کی جلد کو خراب بنا سکتا ہے۔
٣: میک اپ کم کریں
میک اپ کے بغیر خواتین کا تصور ممکن نہیں ہوسکتا۔ لیکن فیشل کے بعد آپ کوشش کریں کہ میک اپ کم سے کم استعمال کیا جائے تاکہ پراڈکٹس کا مضر اثر آپ کی جلد کی رونق کو ضائع نہ کرے۔
٤: ویکس نہ کریں
فیشل کے بعد کیونکہ جلد نرم ہوجاتی ہے اور اس میں پہلے ہی بلیک ہیڈز وغیرہ کے نکلنے سے جلد کے سیلز کمزور جاتے ہیں۔ اور پھر اگر ویکس بھی کرلیں آپ تو اس سے جلد کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اور جھریاں جلدی ہی آنے کا خدشہ رہتا ہے۔
٥: اسکربس اور سن بلاک وغیرہ سے اجتناب
اسکربس اور سن بلاک وغیرہ سے اجتناب کریں کیونکہ ان میں زیادہ مقدار میں سلفر اور دیگر کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو فیشل کے بعد استعمال کرنے سے رنگت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ آپ ان باتوں پر عمل کر کے اپنے حسن کو نکھارنے میں خود ہی معاون بنیں گے
No comments:
Post a Comment