hath paon saaf karne ka tarika - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Sunday, April 12, 2020

hath paon saaf karne ka tarika

منہ دھونے والا صابن اور ایک بالٹی گرم پانی کہ ایسے فائدے کہ جان کر آپ کو پارلر جاننے کی ضرورت ہی نہ پڑے


انسان کو دیکھتے ہی سب سے پہلے نظر اس کے چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر ٹھہرتی ہے، یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ انسان ایک دوسرے سے متاثر کسی نہ کسی طرح سے ضرور ہوتے ہیں۔ اور ایسے میں اگر آپ کا چہرہ یا ہاتھ، پیر ہی کسی بھی وجہ سے صاف ستھرے یا دلکش نہیں ہیں تو آپ کے اندر بھی ذاتی اعتماد کم ہونے لگتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ گھر میں رہتے ہوئے ایک بالٹی گرم پانی اور صابن کی مدد سے آپ اپنے چہرے، ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں:

• چہرے کی صفائی کے لئے
چہرے کے لئے ایک چھوٹا ٹب یا پھر کوئی شیشے کا پیالہ لے لیں اور اس میں 2 بڑے چمچ موئسچرائزنگ لوشن اور عرقِ گلاب ڈال کر اچھی طرح ہلائیں، اور اس پیالے کو منہ کے قریب کرلیں تاکہ صرف بھاپ لے سکیں، پانی ٹھنڈا ہونے پر اسی پانی سے آپ اچھی طرح رگڑ رگڑ کر چہرے کا مساج کریں اور سادے پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد آپ تھوڑا سا شہد، بیسن، لیموں کا رس اورعرقِ گلاب ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اس کو چہرے پر لگالیں، سوکھنے پر دھولیں۔

آپ کا چہرہ تازہ و توانا ہوجائے گا کہ آپ کو کسی فیشل کی اور پارلر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

• ہاتھوں کی صفائی کے لئے
اگر آپ اپنے ہاتھوں کو حسین بنانا چاہتی ہیں تو بالٹی میں تھوڑا گرم پانی لیں اور اس میں صابن ڈال دیں، یا اگر آپ ہینڈ سوپ استعمال کرتی ہیں تو اس کے چند قطرے ڈال دیں۔ پانی نیم گرم ہونے پر اس میں پانچ سے سات منٹ تک اپنے ہاتھوں کو ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح رگڑیں اور ساری میل کچیل کو رگڑ رگڑ کر نکالیں تاکہ جلد میں موجود گندگی نکل جائے۔ اور آپ کے ہاتھوں کی رونق بحال ہوجائے گی۔ اس عمل کے بعد پانی سے ہاتھوں کو دھو لیں اور کسی اچھے لوشن سے مساج کرلیں۔

• پیروں کی صفائی کے لئے
پیروں کی صفائی کے لئے آپ کو چاہیے کہ آپ ایک گرم پانی کی بالٹی لیں اس میں تھوڑا سا کپڑے دھونے والا سرف اور شیمپو ڈال لیں، یا اگر آپ کے پاس گھر میں پھٹکری موجود ہے تو اس کی تھوڑی سی مقدار اس محلول میں شامل کرلیں اور اس میں سات سے آٹھ منٹ تک پیر ڈبو کر بیٹھ جائیں اور بعد میں اچھی طرح پاؤں کو ہاتھوں یا جھانوے کی مدد سے رگڑیں تاکہ میل نکل سکے۔ اب اچھی طرح پاؤں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور کوئی اچھا لوشن لگا گر جراب پہن لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ ایک گھنٹے آپ کے پاؤں کی رنگت بھی نکھر جائے گی اور پاؤں نرم و ملائم بھی ہوجائیں گے۔

No comments:

Post a Comment