کیا آپ کے ہاتھوں میں بھی ایسی جھریاں پڑ گئی ہیں؟ تو استعمال کریں گھر میں بنایا گیا یہ اسکرب اور بنائیں ہاتھوں کو نرم وملائم
ہمارے ہاتھ جسم کا وہ حصہ ہیں جس پر ہر کی نظر ضرور ٹھہرتی ہے۔ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کے ہاتھوں پر وقت سے پہلے جھریاں پڑجاتی ہیں، سخت ہاتھ ہوجاتے اور وہ بڑی عمر کی لگنے لگتی ہیں۔ اس پریشانی سے بچیں اور استعمال کریں ناریل کےتیل کا اسکرب جس میں آپ کی خوبصورتی کا راز موجود ہے۔
• ایک کپ چینی کو پیس کر باریک پاؤڈر بنالیں، اور اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
• اس آمیزے کو اپنے ہاتھوں پر لگا کر تین سے چار منٹ تک اچھی طرح مالش کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
• اب ٹشو یا ہلکے کپڑے کو اپنے ہاتھ پر اس طرح پھیریں جیسے رگڑ رہی ہیں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے آپ کے ہاتھوں کی ضدی میل کچیل کسی حد تک نکل آئے گی، اس کے بعد ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
دن میں استعمال کا طریقہ:

رات میں استعمال کا طریقہ:
• روزانہ رات کو سونے سے قبل ایک چمچ گھی، ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک چمچ ناریل کا تیل ملا کر اچھی طرح ہاتھوں پر لگائیں اور مالش کرکے سوجائیں۔ صبح اٹھنے پر آپ دیکھیں گی کہ آپ کے ہاتھ نرم ملائم اور ریشمی ہوجائیں گے اور اس کا روزانہ کا استعمال کچھ ہی عرصے میں آپ کی جھریوں کا بھی خاتمہ کردے گا۔
No comments:
Post a Comment