rangat nikharne ka tarika - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Sunday, April 12, 2020

rangat nikharne ka tarika

لیموں کو بیچ سے کاٹ کر اس میں ذرا سی کافی چھڑکیں اور پھر کمال دیکھیں


لیموں میں پایا جانے والا سٹرک ایسڈ ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے کارآمد ہے، اور اس کا استعمال ہمیں جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے۔ چہرے اور جلد پر دن بھر کی تھکان اور کاموں کی زیادتی کی وجہ سے نشانات اور میل کچیل آجاتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف لڑکیاں بلکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پریشان رہتی ہیں، اس لئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف تھوڑی سی کافی لیموں پر چھڑکنے سے آپ اپنی جلد کو کیسے شاداب بنا سکتی ہیں:

1: ایک لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں، اور ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا گلاب کا عرق ڈال لیں۔
2: اب اسی لیموں پر ایک چٹکی میدہ چھڑکیں، ایک چمچ ایلویرا کا گودہ ڈالیں اور آخر میں ایک چمچ کافی چھڑکیں۔
3: اس لیموں سے اپنے چہرے اور جلد پر اچھی طرح دس منٹ تک مساج کرلیں۔
4: پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ آپ کی رنگت نکھر جائے گی، چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوگی، ایکنی کے داغ دھبے بھی اس عمل سے کم ہوجائیں گے۔

No comments:

Post a Comment