health and fitness/doodh jaifal ke fawaid - Beauty Tips, Currency Rates, Prize Bond ETC.

Breaking

Search This Blog

Monday, April 13, 2020

health and fitness/doodh jaifal ke fawaid

دودھ میں جائفل ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اس میں چھپا ہے آپ کی بہترین صحت کا راز


جائفل کھانوں میں استعمال ہونے والا مصالحہ ہے، جو آپ روزمرہ تو شاید نہیں مگر اکثر بڑے پکوانوں میں ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔\

کھانوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز میں ہمارے لئےقدرت نے ڈبل فائدے رکھے ہوئے ہیں، لیکن ضرورت صرف اتنی سی ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہونے چاہئیں تاکہ ہم ان کو اپنی اچھی صحت کے حصول کے لئے بھی استعمال کرسکیں۔

دن بھر کی تھکان کے بعد ہر شخص چاہتا ہے کہ رات کو جب وہ سونے کے لئے اپنے بستر کا راستہ دیکھے تو لیٹتے ہی وہ پرسکون اور بہتر نیند سو سکے، مگر کم ہی لوگ ہوتے ہیں جن کی نیند پکی ہوتی ہے اور وہ لیٹتے ہی سوجاتے ہیں اور خراٹے مارتے ہیں۔ اکثر لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیچارے دن بھر بے شمار کام کرتے ہیں لیکن جب وہ سونا چاہتے ہیں تو بدقسمتی سے ان کو نیند نہیں آتی اور نیند نہ آنے کی سوچ ان کے دل، دماغ اور اعضاء کو مضطرب کر دیتی ہے۔

کہیں وہ آپ ہی تو نہیں؟ اگر اس تکلیف میں آپ بھی مبتلا ہیں تو جانیں کہ ایک گلاس گرم دودھ میں اگر جائفل ڈال کر پیئیں تو کس طرح آپ اپنی اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں؟

• ایک گلاس گرم دودھ میں جائفل ملا کر پینے سے آپ رات بھر بے حد اور آرام اور سکون سے سو سکیں گے۔
• اس سےنہ صرف آپ کو اچھی نیند آئے گی، بلکہ آپ کی تھکاوٹ بھی دور کردے گا۔
• یہ دودھ آپ کے دماغ کو تقویت دے گا، ذہنی سکون فراہم کرےگا۔
• اگر آپ ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہیں تو بھی آپ اس دودھ کو روزانہ رات میں پی کر سوئیں، آپ خود دیکھیں گے کہ آپ اچھی نیند سورہے ہیں اور آپ کی ہر صبح کا آغاز بھی بہتر طور پر ہوگا۔

یہ بھی جان لیں کہ:
• گرم دودھ میں جائفل ملا کر پینے سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوگا۔
• یہ منہ سے آنے والی گندی سانسوں کو بھی روکتا ہے۔
• اس سے آپ کو جسم میں ہونے والے درد میں بھی فائدہ ہوگا۔
• یہ آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں معاون ہے۔
• اس میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات موجود ہیں جو آپ کی جلد صاف اور حسین کرے گی، اور ہر قسم کے بلیک ہیڈز سے نجات مل جائے گی۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

No comments:

Post a Comment