بدہضمی اور قبض سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ ان گھریلو نسخوں کو آزمائیں اور واضح فرق پائیں
غذائی ضروریات کا پورا ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہے، بھوک لگنے پر کھانا لازمی کھائیے! لیکن بسا اوقات لوگوں میں مستقل بدہضمی اور قبض کی شکایات رہتی ہیں، یہ بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ سانس لینے میں دشواری ہوجاتی ہے اور جسم بھی مضطرب رہتا ہے، لہٰذا ایک مرتبہ ان طریقوں کو بھی استعمال کرکے دیکھ لیں، کیا پتہ اسی میں آپ کے لئے شفا ہوجائے۔
٭ صبح ناشتے میں جو کا دلیہ دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال کریں۔ جو کے آٹے کی روٹی دوپہر کے کھانے میں کھائیے۔
٭ دہی کا استعمال کرنے کی بجائے ٹھنڈے دودھ کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ چند قطرے روغن بادام ایک گلاس نیم گرم دودھ میں رات کو سونے سے پہلے لیں۔ اسپغول کا چھلکا پانی یا دودھ کے ساتھ کھائیں۔
٭کھچڑی اور چھلکے والی دالیں، انار دانہ، پودینے اور ادرک کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔
٭ نہار منہ تین انجیریں روزانہ کھائیں۔
٭ ٹھنڈے پانی، گوشت اور مچھلی کا کم سے کم استعمال کریں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
No comments:
Post a Comment